تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ضمیر احمد کی صاحبزادی کی شادی سلیمان قدیر کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پا گئی

0

دینہ: معروف سیاسی شخصیت و تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ضمیر احمد کی صاحبزادی کی شادی سلیمان قدیر کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی، شادی کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ،ایم پی اے راجہ یاور کمال ،چوہدری فوق شیر باز سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی، کاروباری ،چیئر مینز ،کونسلرز ،صحافیوں کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ضلع جہلم کے سابق سینئر نائب صدر و معروف سیاسی شخصیت چوہدری ضمیر احمد کی صاحبزادی کی شادی بخیرو خوبی سلیمان قدیر کے ساتھ انجام پائی ،شادی کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ،ایم پی راجہ یاور کمال ،چوہدری فوق شیر باز ،سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی ،جنرل کونسلر فرید رمضان ،چوہدری سلطان جنرل کونسلر ،سید مسکین شاہ ،

امجد قریشی ،جنرل کونسلر مسعود الحسن بٹ ،صدر پریس کلب دینہ امجد محمود سیٹھی ،دینہ پریس کلب کے چیئر مین سید توقیر آصف شاہ ،صدر عرفان محبوب ،رضوان سیٹھی ،چوہدری محمد افضل،چوہدری محمد انور ہڈالی ،چوہدری سفیر احمد ،چوہدری جاوید ،راؤ محمد افضل ،چوہدری جہانگیر کے علاوہ متعدد چیئر مینز ،کونسلرز و سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.