جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں پٹواریوں نے اپنے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشی رکھ لئے

جہلم: ضلع بھر میں پٹواریوں نے اپنے پٹوار خانوں میں 4/5 پرائیویٹ منشی رکھ لئے ، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی جاری ، متعلقہ افسران خاموشی تماشائی ، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے پٹواریوں نے پٹوار خانوں میں 4/5 منشی بھرتی کر رکھے ہوئے ہیں جن کی تنخواہیں سائلین سے وصول کرکے ادا کی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کی روشنی میں پٹواریوں سے ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ،پٹواری چند مخصوص افراد کا فون سنتے ہیں ، سائلین فون کرتے ہیں مگر پٹواری فون سننا بھی گوارہ نہیں کرتے، گرمی کے موسم میں زیادہ تر پٹواری ٹھنڈی جگہوں کا انتخاب کرکے دن گزارتے ہیں اور منشیوں کے ساتھ ہونے والے معاملات پر شام ہوتے ہیں پٹوار خانوں کو آباد کر لیا جاتا ہے اور مک مکا کرکے سائلین کے مسائل حل کرنے شرو ع کر دیئے جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پٹواریوں کو پرائیویٹ منشی رکھنے پر سخت پابندی عائد کررکھی ہے جس کے بارے متعلقہ افسران بھی بخوبی آگاہ ہیں لیکن افسران اس پر عملدرآمد کروانے کی بجائے خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پٹواری صرف خوش نصیب لوگوں کے ساتھ ہی ملاقات کرکے ان کے مسائل حل کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button