جہلم

ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں۔ طاہر ڈار

جہلم: پنجاب امن کونسل برائے بین المذاہب کے ضلعی صدر طاہر ڈار نے کہا کہ آج کا مزدور یوم مئی بہت کٹھن حالات میں منا رہا ہے، آج کا مزدور شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

عالمی یوم مئی پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنر مندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں اس لئے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ بھی اسلام کی بنیادی اساس ہے، اس پر بھی حکومتِ وقت کو نظر ثانی کرنا چاہیے۔

طاہر ڈر کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جو نامساعد حالات میں بھی اپنے اہل و عیال کے لئے 2 وقت کی روٹی کما رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button