جہلم

2014ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ پنجاب ٹیچرز یونین

جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر چودھری راشد محمود اور دیگر عہدیداران امجد فاروق گوندل،محمد اشفاق حیدر،چودھر ی وحید حیدر، افضال محمود،کامران یوسف،منظور حسین بلال احمد قریشی نے ایک اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سال 2014ء میں جو اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تھے ان کے 5سالہ کنٹریکٹ کی مدت اپریل 2019ء میں ختم ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان اساتذہ کی مستقلی کے لیے تما م اضلاع کے سی ای اوز کو فوری طور پراحکامات جاری کیے جائیں تاکہ جس طرح ان سے پہلے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو 5سالہ کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی مستقل کردیا گیا تھا اسی طرح ان کو بھی مستقل کردیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں نئے اساتذہ کی بھرتی بھی ضروری ہے مگر جس 50فیصد کوٹہ پر اساتذہ کو ان سروس ترقی دی جانی ہوتی ہے اس پر بھی نئے اساتذہ کو بھرتی کرلیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر اساتذہ ترقی سے محروم رہتے ہیں۔ اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب اس بارے میں بھی احکامات جاری کریں کہ ہر ضلع میں نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے سے قبل 50فیصد اساتذہ کو ترقی دی جائے اور باقی خالی اسامیوں پر نئے اساتذہ بھرتی کرلیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button