جہلم

پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح سول ہسپتال جہلم کے دورہ کے موقع پر کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے محمد بلال نامی کمسن بچے کے ہمراہ پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ16سے 18جنوری کو ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی کوشش جاری و ساری ہے ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس بات کے یقین دہانی کروائی کے ایک بچے کو دو یا دو سے زیادہ مرتبہ پولیو کے قطرے پلانانہ صرف محفوظ عمل ہے بلکہ اس سے پولیو کا یقینی خاتمہ ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ 16 دسمبر سے جاری قومی پولیو مہم کے بارے میں بتایا کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں خصوصی طور پر (TAG) کی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی تمام سفارشات پر عملدرآمد کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں جہلم کی تمام یونین کونسلز میں وٹس ایپ گروپس بنا لئے گئے ہیں جن میں علاقہ کے بااثر افراد اور خصوصی طور پر پختون کمیونٹی،پختون طالبہ کو گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام خانہ بدوش آبادیوں کو رجسٹر کر لیا گیا ہے تمام ٹرانزٹ پوائنٹس کو ماڈل ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور لوکل این جی اوز ، پختون طلباء و طالبات مہم میں رضاکارانہ طور پر خدمات حاصل کی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں موٹر وے پولیس نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے مزید ہدایات دی کی بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پلان بنا لیا گیا ہے ۔
مزید بتایا کہ اس بار پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے اس علاوہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں پولیو ٹیمز اور ایریا انچارجز میں اضافہ کیا گیا  ہے اس بار ضلع  بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر  188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button