کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ کی سابقہ پوزیشن فوری بحال کر کے ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے۔ مصدق ملک، ملک فیصل

کھیوڑہ: تاریخی اہمیت کے حامل شہر کھیوڑہ کی سابقہ پوزیشن فوری بحال کر کے ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے، وزیر اعظم پاکستان تاریخی مقامات کو ماڈل ویلج بنا رہے ہیں جبکہ تاریخی مقام کھیوڑہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے، 1960 ء میں ٹاؤن کمیٹی بننے والے شہر کی سابقہ حیثیت بحال کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان میں ضم کیے جانے کے خلاف ملک مصدق حسنین اسلم سابق چیئرمین، ملک فیصل عباس سابق چیئرمین، ملک زاہد سٹی صدر مسلم لیگ ن و دیگر نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سابق چیئرمین کھیوڑہ مصدق ملک اورسابق چیئرمین کھیوڑہ ملک فیصل نے کہا کہ کھیوڑہ شہر کی تاریخی اہمیت ہے، 1960 ء میں ٹاؤن کمیٹی کا درجہ حاصل کرنے والا شہر ترقیاتی حوالے سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے، ہماری موجودہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کھیوڑہ شہر کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دے اور اسکی سابقہ حیثیت فوری طور پر بحال کی جائے۔

سابق چیئرمین ملک مصدق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان تاریخی مقامات کو ماڈل ویلج بنا رہے ہیں جبکہ کان نمک کے حوالے سے دنیابھر میں پاکستان کی پہچان شہر اپنی سیاسی حیثیت کھو رہا ہے۔

سابق چیئرمین کھیوڑہ ملک فیصل نے کہا کہ کھیوڑہ شہر کے اپنے وسائل ہیں جہاں سے فنڈ جنریٹ ہوتا ہے، ٹاؤن کمیٹی کی حیثیت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں کھیوڑہ سے ملک سفیر اجمل رہنما مسلم لیگ ن ملک زاہد سٹی صدر مسلم لیگ ن راجہ صفدر شمی رہنما پی ٹی آئی ملک خالد سابق چیف سیکورٹی آفیسر آئی سی آئی ملک گلریز صدر پی ایم ڈی سی مائینر یونین ملک ماجد یسین رہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس سلسلہ میں کل کھیوڑہ شہر میں پر امن علامتی احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button