جہلم

ڈپٹی کمشنر کا میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ، صفائی، کورونا اور ڈینگی ایس او پیزکا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میونسپل آفیسراور سٹاف کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں ہیں کہ شہر کی صفائی ستھرائی، نکاس آب، تجاوزات کے خاتمے کے لئے کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایم سی دفتر میں آنے والے سائلین کے جائز معاملات کو فی الفور حل کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور انکو موقع پر حل کروانے کے لئے ہدایت دیں۔ ڈی سی جہلم نے مختلف برانچز میں عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام برانچز کی صفائی، کورونا/ ڈینگی ایس او پیزکا جائزہ لیا۔

انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میریٹ پر حل کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے ای خدمات مرکزکا تفصیلی جائزہ لیا، ان لائن درخواستوں بارے تفصیلات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، شہریوں کے لئے پارکنگ، پبلک ٹوائلٹ، شہر کی صفائی ستھرائی، پودے لگانے سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button