ڈومیلی

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایم پی اے سبرینہ جاوید کا کوٹلی مہسیاں، کوٹلی بہرام اور کھڑکا سیداں کا دورہ

ڈومیلی: جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، ایم پی اے سبرینہ جاوید کا کوٹلی مہسیاں، کوٹلی بہرام اور کھرکا سیداں کا دروہ، ایم پی اے نے علاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور جلدحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ اور دینہ کے علاقہ کوٹلی مہسیاں اور ارد گرد کے علاقوں میں ایم پی اے سبرینہ جاوید نے جہلم اپڈیٹس میں خبر شائع ہونے کے بعد بارش میں ہنگامی دورہ کیا، یہ کچھ دن پہلے عوام کی پرزور اپیل پرجہلم اپڈیٹس کی ٹیم جب کوٹلی مہسیاں اور مقامی گاؤں کے لوگوں سے ملے اور گاؤں کا دورہ کیا اور عوام کو سراپا احتجاج دیکھا۔

ٹیم نے اہل علاقہ کو اس وقت اور اس سے پہلے کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور اپنے علاقہ کی مشکلات کو اعلی حکام تک پہنچایا اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ اس علاقہ کے لوگ بھی ضلع جہلم کے رہائشی ہے، گزشتہ 30سال سے کسی حکومت نے کوئی آواز نہیں سنی۔

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایم پی اے سبرینہ جاوید نے اس علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں کی مشکلات سنی اور یقین دہانی کروائی جبکہ اس سے پہلے ایم پی اے راجہ یاورکمال خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد موجودہ حکومت ان کی مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گے اور ان لوگوں کے دلوں میں جو نفرت ہے وہ ختم کرے گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button