معروف صحافی ظفر غوری کی بیٹی نے ڈگری لیول کے اردو مقابلہ مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

0

سوہاوہ: سوہاوہ کے معروف صحافی ظفر غوری کی بیٹی کا اعزاز، وزیر اعلیٰ پنجاب سالانہ مقابلہ جات میں ڈگری لیول کے اردو مقابلہ مضمون نویسی میں راولپنڈی ڈویژن میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی، میری کامیابی اللّٰہ کریم کے خاص فضل وکرم، والدین کی دعاوں اور میری معلمات کی خصوصی توجہ کا ثمر ہے، عروبہ ظفر غوری کی میڈیا سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن راولپنڈی میں منعقد ہونیوالے وزیر اعلی پنجاب سالانہ مقابلہ جات میں اردو مقابلہ مضمون نویسی کے موضوع ” دورحاضر میں ذرائع ابلاغ کا کردار ” میں راولپنڈی ڈویژن کی سطح پر اپنے کالج گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن کے لئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ چند روز قبل انہوں نے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلہ اردو مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

یاد رہے عروبہ ظفر غوری نے میٹرک میں تحصیل سوہاوہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے گولڈمیڈل حاصل کیا تھا اور بعد ازاں وقارالنساء کالج راولپنڈی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے کالج کے لئے متعدد مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ کالج کونسل کی جوائنٹ سیکریٹری بھی ہیں۔

اپنی کامیابی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عروبہ ظفر غوری نے کہا کہ میری کامیابی اللّٰہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم، والدین کی دعاوں اور میری معلمات کی خصوصی توجہ کا ثمر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.