جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر کے امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے، سید حماد عابد

0

جہلم: ضلع سے منشیات فروشی کا خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر کے ضلع کے عوام کو امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے آپ نے پورا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے لیے ایک ناسور ہے کیونکہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں جن کے خلاف ترجیح بنیادوں پر خصوصی سکاڈ بنا کر آپریشن کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے آپ کی کوشش اچھی ہے لیکن اس کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو کہا کہ شہر میں ٹریفک کے معمول کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دے کر اس پر عمل کروایا جائے جبکہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکا جائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے کیونکہ یہ ہی بچے ہمارے ملک اور والدین کا مستقبل ہیں جن کی حفاظت والدین کے ساتھ ساتھ ہم پر بھی عائد ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.