تعلیمی اداروں کو نشہ سے پاک کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار، طلبا کا میڈیکل چیک اپ ہو گا

0

پنڈدادنخان: تعلیمی اداروں کو نشہ سے پاک کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار، ہوسٹلوں کی مانیٹرنگ ، طلبا کا میڈیکل چیک اپ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیا کی روک تھام کیلئے جامع ایکشن پلان ترتیب دینے کیلئے اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لانے پر اتفاق کیا گیا۔

سٹیئرنگ کمیٹی نوجوانوں میں نشے کی لعنت کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر ے گی۔تعلیمی اداروں کی رینڈم چیکنگ اور سٹوڈنٹس کے میڈیکل چیک اپ پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا اورپرائیویٹ ہوسٹلز کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بڑے ہسپتالوں میں نشہ سے چھٹکارے کیلئے بیڈز مخصوص کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر تعلیم نے کہا تعلیمی اداروں کے گرد پان شاپس اور سگریٹ کے کھوکھوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.