پنڈدادنخان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف نہ ملنے پر پاکستان عوامی تحریک کی پنڈدادنخان میں احتجاجی ریلی

پنڈدادنخان: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف نہ ملنے پر پاکستان عوامی تحریک نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا، ریلی کشمیر چوک سے شروع ہوکر پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی، شرکاء کی حکومت کے خلاف انصاف کی عدم فراہمی اور جھوٹے وعدوں پر شدید احتجاج کیا۔

چوہدری عبدالغفور کی قیادت میں عوامی تحریک کے کارکنا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے شرکاء کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 شہداء کے لواحقین سے اور قیادت سے وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کیلئے انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا کہ وہ ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے لیکن اب حکمران اپنے وعدے سے انحراف کر چکے ہیں۔

چوہدری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آئی تھی ہم اپنی بات پر قائم ہیں اگر ہمارے شہداء کو انصاف نہ ملا تو ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے۔

احتجاجی ریلی کشمیر چوک سے شروع ہوئی، سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button