جہلماہم خبریں

جہلم میں نامعلوم افراد تیز دھار آلہ سے خاتون اور 2 معصوم بچوں کے گلے کاٹ کر فرار

جہلم: تھانہ سول لائن کے علاقہ سکندر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 2 بچوں سمیت خاتون کا گلا کاٹ دیا، تینوں کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سول ہسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات جہلم تھانہ سول لائن کے علاقہ سکندر ٹاؤن کے رہائشی اویس نامی محنت کش کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر حمدیقہ بعمر 5 سال ،سبحان بعمر 6 ماہ سمیت ان کی والدہ کے گلے پر تیز دھار آلے سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ۔

محنت کش اویس نے بتایا کہ جب محنت مزدوری کرنے کے بعد گھر واپس لوٹا تو میرے بیوی اور بچے خون میں لت پت ہو کر تڑپ رہے تھے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا ہے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button