دینہاہم خبریں

ایڈورٹائزنگ ہورڈنگ ایجنسی بورڈز کے مالک اور میونسپل کمیٹی دینہ کے مابین ٹھن گئی

دینہ: تحصیل دینہ ضلع جہلم میں ایڈ و ر ٹائزنگ ہورڈنگ بورڈز کے مالک اور تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کے مابین ٹھن گئی، ایم ایس ایڈو ٹائزر کی درخواست پر حکم امتناعی ،عدالت کی خلاف ورزی پر چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ اور ملوث چیف آفیسر کے خلاف کارروائی کا حکم ، 14،مارچ 2018کو عدالت نے طلب کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق تحصیل دینہ کی حدود میں ہورڈنگ بورڈز تشہیر کا ٹھیکہ ملک قمر نامی کے پاس ہے ، ایم ایس ایڈورٹائز کمپنی کے ساتھ چیئر مین بلدیہ اور چیف آفیسر نے ضد لگا لی اور کاروباری شیٹس کو متعدد بار اکھاڑ دیا گیا ، سائل نے 6مارچ2018کو حکم امتناعی حاصل کیا ، پھر خلاف ورزی کر کے سائل ملک قمر کے لگائے بورڈز اکھاڑ دئیے۔

اس تمام معاملے کو معروف قانون دان چوہدری محبوب عالم گجر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ بار کونسل جہلم ڈیل کر رہے ہیں، عدالت نے کورٹ میں سائل کی درخواست پر بیلف بھی بھیجا اس کے باوجود عمل نہ ہوا ، اور ملک قمر کی شیٹس اتاردی گئیں، 10مارچ 2018کو پھر احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

عدالت نے چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق اور چیف آفیسر بلدیہ کو 14مارچ 2018کو طلب کر لیا ہے ، معروف قانون دان چوہدری محبوب عالم گجر ایڈووکیٹ کیس لڑ رہے ہیں، عبدالقدیر سول جج جہلم کی عدالت نے طلب کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button