جہلماہم خبریںالیکشن 2018

ملک ثاقب الخیری کے پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے،جگہ جگہ پرتپاک استقبال

جہلم: آزاد اُمیدوار برائے حلقہ این اے 67و پی پی 27ملک ثاقب الخیری کے تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے،جگہ جگہ پرتپاک استقبال۔

تفصیلات کے مطابق آزاد اُمیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 67و پی پی 27ملک ثاقب الخیری نے حلقے میں طوفانی دوروں کا آغاز کر دیا ،جلالپور شریف،پننوال ،کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کے علاوہ مختلف دیہاتوں کے دورے کے موقع پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے ملک ثاقب الخیری نے کہا کہ علاقے کی پسماندگی آپ کے سامنے ہیں ،نہ تو یہاں تعلیم دی جارہی ہے نہ صحت اور نہ ہی روزگار نظر آ رہا ہے اگر کوئی آپ سے ووٹ لینے آئے تو آپ ان سے پوچھیں کہ آپ نے ہمارے اور ہمارے بچوں کے لیے کیا کیا؟کیوں ہمارے علاقے کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ نے میرا ساتھ دیا تو اپنے منشور تعلیم صحت اور روزگار پر سب سے پہلے اور فوری طور پر عمل پیرا ہوں گا اگر میں آپکے اعتماد پر پورا نہ اُتر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button