جہلماہم خبریں

عوام کی خدمت اور انکی تکالیف کا خاتمہ کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے۔ عبدالستار عیسانی

جہلم: عوام کی خدمت اور ان کی تکالیف کا خاتمہ کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے،کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اسے میں ہر حال میں پور ا کر کے عوام کی دعائیں لوں گا ،جبکہ کسی سطح پر بھی کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کروں گا ۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے میجر اکرم شہید یادگار کا دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں میونسپل کمیٹی نے جو وارڈ کی سطح پر فلتھ ڈپو بنائے ہوئے ہیں اور وہاں سے جو گندگی اٹھائی جاتی ہے وہ اصل مقام تک پہنچنے سے پہلے تمام سڑکوں پر گرتی رہتی ہے جو کہ نامناسب ہے اس کیلئے میونسپل کمیٹی کو گندگی کے اوپر پیرا شوٹ بچھا کر اس کو بند کرنا ہوگا تاکہ یہ گندگی شہر میں کہیں نہ گرے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو درست کرنا میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے جس کو میں ترجیح بنیادوں پر درست کرواؤں گا ،صفائی نصف ایمان ہے جس پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے جبکہ اس میں تمام معززین شہر تاجروں ،وکلاء ،اساتذہ اور دوسرے احباب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جہلم میں تمام تعمیراتی منصوبے بروقت اور معیاری تعمیر ہوںگے جبکہ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیاجائیگی۔جبکہ جس علاقہ میں کوئی بھی منصوبہ زیر تعمیر ہے اگر اس میں ناقص میٹریل استعمال ہوتا ہے تو علاقہ کے لوگ بروقت مجھے اطلاع کریں اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مصروف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے ضمن میں تمام تاجروں کو انہیں ختم کروانے میں اپنا کردارا دا کرنا چاہیے اور شہر کے مصروف بازاروں میں بنے ہوئے موٹرسائیکل رکشہ جات کے سٹینڈ بھی ٹریفک پولیس کو ختم کرنے ہوںگے اور اس ضمن میں ڈی پی او ،ڈی ایس پی ٹریفک ،چیئرمین بلدیہ اور موٹرسائیکل رکشہ جات کی ایسوسی ایشنز کے صدور کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد ایک ایسی حکمت عملی بنائے جائیگی کہ تمام موٹرسائیکل رکشہ جات کو ان کے اڈوں میں پابند کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button