جہلم

جہلم میں گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے۔ الیاس صادق وٹو

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر الیاس صادق وٹو نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ تو سمجھ میں آتی ہے لیکن گرمیوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف غریب و عام آدمی آٹا ، چینی ، گھی ، دال سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی ہونے سے تنگ ہے اور انتہائی مہنگائی کیوجہ سے پریشان ہے تو دوسری طرف بجلی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین کو کھانا پکانے میں نہ صرف مشکلات درپیش ہیں بلکہ کھانا وغیرہ بنانے کے لئے ایندھن کے ذرائع استعمال کرنے سے اخراجات بڑھنے سے ان کا گھریلو بجٹ مزید متاثر ہو رہاہے۔

الیاس صادق وٹو نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button