پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے مسائل کے حل کیلئے اسکی ضلعی حیثیت بحال کرنا بہت ضروری ہے۔ عابد اشرف، افتخار شہزاد

پنڈدادنخان ضلع ہر لحاظ سے جائز ہے کیونکہ یہ ضلع رہا، پنڈ دادنخان کی ضلعی حیثیت بحال کروانا تحصیل پنڈدادنخان کے ہر ہمدردی کا دعویٰ کرنے والے شخص کا فرض ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد نے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پنڈ دادنخان ضلعی ہیڈکوارٹر رہا ہے اور پنڈدادنخان کے مسائل کے حل کے لیے اس کی ضلعی حیثیت بحال کرنا بہت ضروری ہے۔

دونوں سابق ناظمین کا کہنا تھا کہ پنڈدادنخان کی ضلعی حیثیت بحال کرنے کے ساتھ پنڈدادنخان کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے اس کے جو علاقے ہر اصول کو بلائے طاق رکھتے ہوئے چکوال میں شامل کیے گئے ہیں وہ بھی پنڈدادنخان کو واپس کیے جائیں، اس معدنی تحصیل کو نا انصافی کرتے ہوئے معدنیات سے محروم کر دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پنڈدادنخان کو ضلع بنانے کی تحریک کو پنڈدادنخان سے ہمدردی کرنے کا دعویٰ کرنے والے ہر شخص کو پھر پور حمایت کرنا ہوگی، نا صرف حمایت بلکہ پنڈ دادنخان کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

راجہ افتخار شہزاد اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ معدنیات سے مالا مال اس تحصیل ہر سب سے زیادہ حق پنڈدادنخان کی عوام کا ہے، انشاء اللہ عوامی حمایت سے پنڈدادنخان کو نا صرف ضلع بنوا کر اس کا جائز مقام دلوایا جائے گا بلکہ پنڈدادنخان کے چھینے گئے علاقے بھی واپس لیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button