جہلم

ڈپٹی کمشنر کا سی او ایم سی کے ہمراہ تحصیل جہلم میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سی او ایم سی کے ہمراہ تحصیل جہلم میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات چیک کیے اور ہاٹ سپاٹ جگہوں کے مالکان کو آگاہی فراہم کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ضروری ہدایات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے جبکہ عوام الناس کو اپنے گرد و نواح میں خشک اور صاف ماحول رکھنے کی اپیل کی۔
ڈی سی راؤ پرویز اختر سلیمان پارس،مسجد افغانہ ،الطاف پارک سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا انہوں نے مختلف ٹائیر و کباڑشاپس، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر جگہوں پر محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے لئے چیکنگ کی ۔
ڈی سی جہلم نے کہا کہ ہمیں ڈینگی کے حوالے سے لوگو ں میں شعور اجا گرکرنا ہے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں جس کے لئے عوام کو بتا یا جائے کہ گھروں کی چھتوں سے کاٹھ کباڑاور پرانے ٹائروں کو ہٹا دیا جائے دروازوں اور کھڑکیوں پر باریک جالی لگائی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھر وں میں کسی برتن وغیر ہ میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button