کمپنی باغ جہلم عوام کے لئے جلد کھولا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: کمپنی باغ جہلم عوام کے لئے جلد کھولا جا رہا ہے ، سیر و تفریح کے لئے بچوں اور فیملیز مستفید ہو سکیں گے ، فیملی پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تیزی سے جاری، سبزازار میں پھولدار پودے لگانے کے لئے محکمہ فارسٹ جہلم جلد کام مکمل کرے گا، سماجی کارکنان شہر کی خوبصورتی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کمپنی باغ جہلم میں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈی او انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو،پی ایس او ٹو ڈپٹی کمشنر جہلم طیب علوی،صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ اور دیگر موجود تھے۔ ڈی سی جہلم نے فیملی پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پرانہوں نے اس عزم کا ایادہ کیا کہ تسلسل سے کمپنی باغ جہلم کو بہترین فیملی پارک کی شکل دی جائے گی،انہوں نے بتایا ہے کہ سول ڈیفینس کا عملا سیکورٹی کے لئے تعینات کیا جائے گا، فیملیز کے لئے بہترین سیرو تفریح کی سہولتیں میسر ہو سکیں گی اس کے ساتھ ساتھ پارک کی صفائی ستھرائی یقینی بنائیں گے ، بچوں کے لئے جھولے فنکشنل کرنے کی ہدایت دینے کے بعد انہوں نے پارک میں لگے فوارے کو چالو رکھنے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.