میونسپل کمیٹی جہلم کی نصف درجن سے زائد واٹر سپلائی موٹریں خراب، شہریوں کو پریشانی کا سامنا

0

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کی نصف درجن سے زائد واٹر سپلائی موٹریں خراب، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ، شہری زنگ آلود پانی استعمال کرنے پر مجبور، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی نصف درجن سے زائد موٹریں خراب پڑی ہیں جس سے مختلف علاقوں کے شہریوں کے گھروں میں پانی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی کے بل گھروں میں بھجوارہاہے جبکہ صاف پانی تو دور کی بات گندہ پانی بھی مہیا نہیں کیا جارہا۔

شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.