جہلماہم خبریں

محرم الحرام کے حوالے سے ضلع پولیس، ایلیٹ فورس اور خفیہ اداروں کے نمائندوں کی موک ایکسرسائز

جہلم: محرم الحرام کے حوالے سے ضلع پولیس ،ایلیٹ فورس اور خفیہ اداروں کے نمائندوں نے موک ایکسرسائز کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی ہدایت پر آج ایس ایچ او سٹی عمران بیگ،ایس ایچ او سول لائن ،ایس ایچ او صدر ملک محمد آصف،چیف سیکیورٹی آفیسر فرخ ڈار،کے علاوہ ایلیٹ فورس،پولیس فورس اور خفیہ اداروں نے امام بارگاہوں میں موک ایکسرسائز کی ۔

ایک جامع حکمت عملی کے تحت تمام شرکاء نے جلوس کے گزرنے والے تمام راستوں پر اپنی اس ایکسرسائز کو جاری رکھا تاکہ محرم الحرام کے مہینے میں تمام مجالس منعقد کروانے اور جلوس کے تمام راستوں کو پرامن طور پر گزارنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی نظام تشکیل دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button