پنڈدادنخان میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی بدترین سروس، صارفین مشکلات کا شکار

0

پنڈدادنخان میں مقامی عملہ کی ناہلی و غفلت کے باعث پی ٹی سی ایل DSLانٹرنیٹ کی بدترین سروس صارفین مشکلات کا شکار، جبکہ مقامی اہلکار PTCLکی گاڑی دن رات ذ اتی کاموں میں استعمال کرنے لگے ،جن صارفین نے کئی کئی ماہ پہلے کنکشن منقطع کروانے کے باوجود بھی ماہانہ بل معمول سے بھیجا جارہا ہے، مقامی انتظامیہ شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام چلانے لگے ،اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ اور تحصیل پنڈدادنخان میں PTCL کے عملہ کی نااہلی غفلت اور بے حسی کا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑ رہا ہے بدتیرین نیٹ سروس کے ساتھ ساتھ کنکشن منقطع ہونے کے باوجود بھی صارفین کو ہزاروں روپے بل بھیجنا معمول بنا لیا جبکہ جو صارفین PTCL نیٹ ورک استعمال کر رہے ہیں ان کی شکایات کا حل بھی کئی کئی روز بعد کیا جاتا ہے جس کے باعث تحصیل بھر میں ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مقامی عملہ بے حسی اختیار کئے ہوئے ہے۔

متعدد صارفین نےDSL انٹرنیٹ منقطع کروا کے انٹرنیٹ ڈیواس بھی متعلقہ دفتروں میں جمع کروائی ہوئی ہیں اس کے باوجود بھی ان صارفین کا ماہانہ پیکج کے حساب سے بل بھیجنا عوام کے ساتھ ظلم ہے اور جو صارفین اب بھی PTCL انٹرنیٹ سروس استعمال کر رہے ہیں انکو بھی سست ترین سروس اور عملہ کی لاپرواہی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوامی سماجی و کاروباری حلقوں نے PTCL کے اعلی حکام سے استدعاکی ہے کہ پنڈدادنخان دفتر میں موجود عملہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائر ی کاروائی جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور PTCL صارفین کے دیگر مسائل کا نوٹس لیں ورنہ بہت جلد تحصیل پنڈدادنخان میں DSL انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی اور مقامی عملے کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ PTCL کے پرانے صارفین اپنا نمبر چھوڑ دیں تاکہ وہ یہ نمبر اپنے چہتوں کو الاٹ کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.