ڈنڈوت فیکٹری سے 280 ملازمین کو نکالے جانے کیخلاف مزدور اور تاجر تنظیموں کا 11 نومبر کو احتجاج کا اعلان

0

تحصیل پنڈدادنخان کی تمام لیبر یونینز مرکزی انجمن تاجران ودیگر تنظمیں 11نومبر کو للہ چوک میں ڈنڈوت فیکٹری سے ملازمین کے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیس بیس سال سے کام کرنے والے 280 مستقل ملازم ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری نے فارغ کردیئے۔ 1200 مزدور تین ماہ کی تنخواہ سے محروم گھر وں میں فاقے برداشت کررہے ہیں جبکہ ورکروں کی رہائشی کالونی میں تمام انسانی سہولتوں کو بند کر دیا گیا۔

مزدوروں کے بچوں کو سکول کالج لے جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند کردی گئی۔ میڈیکل ودیگر سہولتیں بھی بند جبکہ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ورکروں کے سکول کالج پڑھنے والے بچے پارٹ ٹائم ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر کام کر کے گھر چلانے پر مجبور ہیں۔

حالات کے مدنظر تمام مزدور فیڈریشنوں کی طرف سے 11 نومبر کو تحصیل کی سٹرکیں بلاک کرکے احتجاج کیا جائے گا۔ متحدہ سالٹ رینج مزدور یونینز للِہ چوک پنڈدادنخان پر دھرنا دیں گے۔ سوڈا، سیمنٹ، کوئلہ، جپسم ،نمک سمیت معدنیات کی ترسیل بند کر دی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.