بڑاگواہ میں موسلادھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب، عوام کوشدید مشکلات کا سامنا

0

ڈومیلی: بڑاگواہ گردونواح میں موسلادھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب،عوام کوشدید مشکلات کا سامنا،تھلہ چوہدریاں اور بڑاگواہ کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے دیگردیہاتوں سے زمینی رابطہ منقطع۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں صبح سویرے اچانک آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئی ،اور تیز طوفان کیساتھ شدید تیز بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

تیز بارش کے باعث تھلہ چوہدریاں اور بڑاگواہ کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے میں شدید طغیانی آگئی ،تھلہ چوہدریاں کا دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ گیا، سرکاری وپرائیویٹ ملازمین ڈیوٹیوں پر نہ پہنچ سکے، مریضوں اورعلاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

بڑاگواہ اور تھلہ چوہدریاں برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہوتی ہیں، پچھلی اور موجودہ حکومتوں نے پل تعمیر کرانے کے وعدے بہت کئے لیکن وعدے باتوں تک ہی محدود رہے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جب الیکشن قریب آتا ہے تو سب پارٹیوں کے نمائندے ووٹ مانگنے آجاتے ہیں ،جب ہماری مشکلات ہوں پھر دیکھائی ہی نہیں دیتے۔

ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی عثمان بزدار اور مقامی ایم این اے ایم پی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نالے پر پل تعمیر کیا جائے اور ہمارے مشکلات کو دور کیا جائے،عام دنوں میں بچے سکول نہیں جاپاتے ،انکے علاوہ پھگواڑی اور ڈھوک خلاص خانیاں کے قریب والے سلیپ میں پانی زیادہ ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر گاڑیاں پھنس گئی ،کئی گھنٹوں بعد پانی کم ہوا پھر اپنے اپنے مقام پر روانہ ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.