پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما سابق مشیر چوہدری فخر الزمان کے والد قمر زمان چوہدری انتقال کر گئے

0

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما، سابق مشیر چوہدری فخر الزمان کے والد قمر زمان چوہدری گوجر خان میں انتقال کر گئے ، ان کے نماز جنازہ میں جہلم ، دینہ، گوجر خان، راولپنڈی ، سوہاوہ ، میر پور، مظفر آباد اور دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

چوہدری قمر زمان کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی اورسیز کے رہنما محمد اشرف چغتائی، آصف زمان ڈار، چوہدری ظفر، راجہ نذیر ، خان عزیز خان ، سید محمود شاہ ، انجینئر حافظ سرفراز احمد، ملک یامین ، میاں وسیم ، اصغر مرزا او ر دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی اور فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.