دینہ

پٹرولنگ پولیس چک اکا نے15 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: ایس پی راولپنڈی ریجن راجہ شاہد نذیرکی ہدایت پر ڈی ایس پی پی ایچ پی شاہد صدیق کی نگرانی میں پٹرولنگ پولیس چک اکا نے 15 روز میں 70 لوگوں کو بروقت امداد فراہم کی۔
پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک وائیلشن (قوانین کی خلاف ورزی) کرنے والے ڈرائیورز اور ناقص و غیر معیاری غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں1 درجن سے زائد مقدمات درج کروائے۔
پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک عملہ کے ساتھ ملکردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف 5 ہزار کے چالان کراوئے۔جبکہ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے حکم پر روزانہ کی بنیاد پر سکول مینجمنٹ بھی کی۔پٹرولنگ پولیس چک اکا کے افسران و جوان جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سمیت دستیاب سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button