جہلماہم خبریں

موجودہ نااہل حکومت کی نہ کوئی معاشی پالیسی ہے اور نہ ہی مثبت خارجہ پالیسی؟۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی، آزاد عدلیہ اور ملک میں جمہوریت کی بحالی اور دفاع کے لئے ہراول دستہ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور LA38 جموں 5 گجرات کے متوقع امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئیے کہ وہ جمہوری قدروں کا احترام کرے۔ عدلیہ، حزب اختلاف، میڈیا اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنانے والی مہم کو فوری بند کرئے۔

انہوں نے کہا ایک تو کورونا کی وباء سے لوگوں کے کاروبار، روز گار متاثر ہو رہے ہیں اور دوسری طرف سے مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا مرنا مشکل کر دیا ہے۔ نااہل حکومت کی نہ کوئی معاشی پالیسی ہے اور نہ ہی مثبت خارجہ پالیسی؟ کشمیر ایک قومی مسئلہ ہے، اس قومی سوچ پر بھی حکومت نہ ہی قومی جماعتوں کو اعتماد میں لیتی ہے اور نہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیا جاتا ہے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ بھارت کی اچانک پاکستان کے ساتھ تعلقات میں دلچسپی کی آخر وجہ کیا ہو سکتی ہے۔ حکومت اس مسئلہ پر آل پارٹی کانفرنس بلائے اور قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button