دونوں بازوؤں سے محروم باہمت نوجوان نعمان کو محکمہ صحت میں نوکری مل گئی

0

پنڈدادنخان: جہلم کے میڈیا کی خبر پر فواد چوہدری کا نوٹس، دونوں بازوؤں سے محروم باہمت نوجوان نعمان کو محکمہ صحت میں نوکری مل گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دلچسپی سے نوجوان کو معذوروں کو سپیشل کوٹے میں بھرتی کیا جائے گا۔ڈاکٹر وسیم سی ای او ہیلتھ

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدانخان کے علاقے ڈھڈی پھپھرا کے رہائشی نوجوان نعمان جو پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سے محروم ہے اور تمام امور وہ پاوؤں سے سر انجام دیتا ہے۔

نوجوان نے دو سال قبل میٹرک اچھے نمبروں سے حاصل کر کے نوکری کی تلاش میں تھا کہ اس کی خبر جہلم کے میڈیا نے نشر کی تو اسی حلقے سے منتخب ہونے والے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے یتیم بے سہارا باہمت نوجوان کے لیے نوکری کی سفارش کر دی، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے خصوصی دلچسپی لے کر محکمہ صحت میں نوکری کی پیشکش کر دی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ نعمان ولایت کو معذوروں کے اسپیشل کوٹے میں بھرتی کیا جائے گا، نعمان ولایت نے میڈیا سمیت فواد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.