جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات، چوہدری عابد محمود بلامقابلہ صدر منتخب

0

جہلم: جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال 2019/20 میں صدر، نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ کامیاب، بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے عہدیداروں کا الیکشن کمیٹی نے با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیٹی نے جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار برائے صدر محمد شہباز بٹ نے چوہدری عابد محمود رزاق کے حق میں دستبرداری اختیار کی جبکہ وقار تنظیم کے کاغذات مسترد ہونے پر چوہدری عابد محمود کو بلا مقابلہ صدر قرار دے دیا گیا۔

فنانس سیکرٹری کیلئے چوہدری مہربان حسین نے چوہدری کامران اصغر کے مقابلہ میں کاغذات واپس لیے جس پر چوہدری کامران اصغر کو بلا مقابلہ قرار دے دیا۔

جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے امیدوار غلام قادر مخلص نے اپنی درخواست واپس لے لی اسطرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد شہباز بٹ اور رانا نویدالحسن کے مابین شیڈول کے مطابق 15 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔

نائب صدر مرزا کفیل بیگ کیفی اور جوائنٹ سیکرٹری ملک انجم یوسف کے مد مقابل کاغذات جمع نہ ہونے کی وجہ سے دونوں امیدواروں کو گزشتہ روز کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.