حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز

0

پنڈدادنخان: حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، ہمیں میلاد مصطفیٰ ﷺ منانے کے ساتھ ساتھ سیرت مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوکر معاشرے کو نکھارنا ہوگا حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور پوری دنیا اور انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز نے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان میں منعقدہ میلاد النبی و سیرت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے دشمنی کو محبت اور اخوت میں تبدیل کرنے کی تعلیم دی آپ ﷺ رحمتہ المسلمین ہی نہیں بلکہ رحمتہ اللعالمین تھے نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں، اس وقت مسلمانوں کی تباہی و بربادی کی بڑی وجہ ہی یہ ہے کہ ہم آقا دوجہاں محمد رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹ کر گمراہی کی طرف جارہے ہیں۔

کانفرنس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس نے کی جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان، اسسٹنٹ کمشنر گوادر اطہر عباس پی ایس اے کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری تھے۔

رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے ملک عدیل عباس گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد افسر خان نے بھی سیرت مصطفیٰ ﷺ پر اظہار خیال کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر اطہر عباس صفدر کامران پر مشتمل کمیٹی نے سکول کے تمام کلاس روموں کی سجاوٹ کا معائنہ کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض قیصر شہزاد نے سرانجام دئیے۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر اطہر عباس پی ایس اے کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری صفدر کامران نے اساتذہ اور بہترین کارکردگی کے حامل طلباء میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ملک کے نا مور مصور ملک صفدر کامران نے سکول انتظامیہ اور مہمان خصوصی کو اپنے ہاتھ سے بنے ہوئے فن پارے پیش کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.