پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کی گلیوں میں ناقص میٹریل کا استعمال، متعدد ٹھیکیدار گلیاں ادھوری چھوڑ کرفرار

پنڈدادنخان میں بنائی جانے والی گلیوں میں ناقص میٹریل کا استعمال، جعلی ٹھیکیداروں کے نام ٹینڈر منظور کروا کر عملہ اور بعض کونسلر خود گلیاں بنوا رہا ہے۔ بعض گلیاں ادھوری چھوڑ دیں بعض کی تعمیر روک دی، فنڈ نہیں ملا اہل محلہ کو ٹھیکیداروں کا موقف۔

تفصیلات کے بعد خدا خدا کر کے عرصہ رداز کے بعد پنڈ دادنخان گلیاں پختہ کرنے کا فنڈ میونسپل کمیٹی کو ملا جس سے مختلف محلوں کی گلیاں تعمیر کرنے کا ٹینڈر اخبار میں دیا گیا ۔میونسپل کمیٹی کے چند اہلکاروں نے جعلی نام کی کمیٹیاں بنا رکھیں ہیں جن کے نام سے جعلی ٹینڈر منظور کروا کر پیسے ہڑپ لیے جاتے ہیں ۔

موجودہ گلیوں کی تعمیر میں بھی کچھ ایسے ہی ہوا بعض گلیوں کا ٹھیکہ جعلی کمپنیوں کے نام سے منظور کروا کر میونسپل کمیٹی کا عملہ خود گلیاں بنوا رہا ہے اور ٹینڈر کے مطابق نہ تو مٹریل استعمال کیا جا رہا ہے اور نہ ہی لمبائی چوڑائی اور نہ ہی نالیاں بنائی جا رہی ہے تعمیر ہونے والی گلیوں میں ناقص مٹریل استعمال کر کے فنڈ خورد برد کرنے کے علاوہ عوام کو مزید مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈیژن سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان میں تعمیر ہونے والی گلیوں اور ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کی جانچ پڑتال کی جائے اور جعلی کنٹریکشن کی کمپنیاں اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button