جہلم

75 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو گھر پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے فیصلے پر عمل نہ ہو سکا

جہلم سمیت صوبہ بھر میں 75 تا 80 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے پنجاب حکومت کے فیصلے پر لاعلمی کا اظہارکر دیا۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لئے رجسٹریشن کرانے والے 75 تا 80 سال کے بزرگ بیمار کمزور اور معذور شہریوں کی سہولت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انکے گھروں کی دہلیز پر کورونا سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین لگانے کا اعلان کر رکھا ہے ، جس کے لئے خصوصی ایمبولنس سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

محکمہ صحت ضلع جہلم کی انتظامیہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ انہیں تاحال ایسا کوئی حکم موصول نہیں ہوا کہ بزرگ شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر جا کر ویکسین لگانی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی ایمبولنس مہیا کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button