جہلم

کورونا لاک ڈاؤن؛ ڈپٹی کمشنر جہلم نے منی ایکسچینج کمپنیز کو کھلے رکھنے کی اجازت دے دی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے اس کو یقینی بنانے کی ہدایت جبکہ منی ایکسچینج کمپنیز کو صبح 9بجے سے لیکر شام 6بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق منی ایکسچینج کمپنیز کو صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھلے رکھنے کی اجاز ت دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی شام سے ہفتہ کی صبح تک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہو گی جبکہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو محفوظ رکھنا ہے جتنا عوام محدود رہیں گے اتنے ہی محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کر کے نا صرف حکومت کا ساتھ دیں بلکہ اپنے آپکو اور اپنی فیملی کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button