جہلم

جہلم پولیس کی دبنگ کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش سلیم عرف سلیما ناناں والا گرفتار

جہلم: تھانہ سول لائن پولیس کی دبنگ کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش سلیم عرف سلیما ناناں والا کرائم فائٹر اے ایس آئی مرزا فیاض تھانہ سول لائن کے ہاتھوں گرفتار، لاکھوں روپے کی ہیروئن برآمد، ہیروئن جو کہ سکول وکالج کے طالب علموں کو فروخت کی جانی تھی جسے کرائم فائٹر مرزا فیاض نے اطلاع ملتے ہیں مجرمان کو حراست میں لیتے ہوئے ہیروئن کو قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی مرزا فیاض کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش لاکھوں مالیت کی ہیروئن جہلم فروخت کے سلسلے میں برآمد کروا رہے ہیں جس پرکرائم فائٹر مرزا فیاض نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو ڈرامائی انداز میں حراست میں لیتے ہوئے پابند سلاسل کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ہیروئن سکول و کالجز میں زیر تعلیم طالبعلموں میں فروخت کرنے کے لئے لائی گئی تھی جسے تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے لاکھوں مالیت ہیروئن کو قبضے میں لیتے ہوئے دفعہ نائن سی کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا۔

شہریوں نے ایس ایچ او سول لائن جہلم ایاز جنجوعہ اور کرائم فائٹر اے ایس آئی مرزا فیاض کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکام بالا سے نقد انعام دینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button