آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ نے مزدوروں میں عید سے قبل 10 کروڑ سے زائد کی رقم تقسیم کر دی

0

پنڈدادنخان: بین الااقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے ورکروں کی عید کی خوشیاں دوبالا کمپنی انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں مزدوروں میں دس کروڑ سے زائد 5فیصد بمہ منافع کی رقم تقسیم کر دی گئی ،مزدوروں میں خوشی لہر دوڑ گئی ، عوامی سماجی ،کاروباری حلقوں اور مزدور رہنماؤں نے کمپنی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بین الااقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کی انتظامیہ نے اپنی مزدور دوست پالیسی اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے WPPF پانچ پرسنٹ 2017/18کی رقم بمہ منافع جو کہ دس کروڑ سے زائد کی رقم ہے کمپنی کے مستقل اور ڈیلی ویجز سینکڑوں ملازمین میں عید الاضحی سے پہلے تقسیم کر کے مزدورں کی خوشیوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں کام کرنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

WPPF پانچ پرسنٹ 2017/18 کی رقم بمہ منافع سے مزدور طبقہ کے لیے عید قرباں کے لیے بہت سی آسانیا ں پیدا ہوئی مزدور قربانی کے جانور خریدنے کے لیے پرجوش ہیں کوئی مزدور اپنے بچوں کی شادی کے خواب پورے کرنے کے لیے خوش تو کوئی نئی موٹر سائیکل اور اپنے گھروں کے کام کروانے کے لئے پرجوش ہے اور بہت سے مزدور اس رقم سے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں پانچ پرسنٹ کی ادائیگی سے تحصیل پنڈدادنخان میں معاشی انقلاب آگیا آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں تمام ورکرز بنیادی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں مزدور طبقہ افرا د نے فیکٹری انتظامیہ کو دعائیں دی۔

عوامی سماجی ، کاروباری حلقوں اور مزدور رہنماؤں نے کمپنی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.