جہلم

پی ای سی کی جانب سے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکشن ڈویلپمنٹ جہلم میں سیمینار کا انعقاد

جہلم: پنجاب ایگزامینشن کمیشن (PEC)کی جانب سے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکشن ڈویلپمنٹ جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ضلع بھر کے سکولز کے اساتذہ سمیت افسران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینشن ( PEC )کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ضلع بھر سے سکولز کے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ اور مردانہ اور اے ای اوز زنانہ و مردانہ سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یاسین، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری رفعت محمود پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکشن ڈویلپمنٹ جہلم ارشد محمودچیف اگزیکٹیو آفیسر پنجاب ایگزامینشن کمیشن ( PEC ) ڈاکٹر طارق اقبال سمیت انور فاروق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس لاہور اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر ملک افتخار نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انور فاروق نے کہا کہ منسٹر ایجوکشن ڈاکٹر مراد راس کی ہدایت پر سکولز کے ٹیچر کو ہدایت دی ہے کہ کورونا کی وجہ سے سکولز کے بچوں میں جو کمی رہ گئی تھی اس کو دور کرنے کے لئے پنجاب کے 36 اضلاع میں سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے سکول کے بچوں میں جو کمزوریاں رہ گئی تھی ان کو دور کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button