جہلم پولیس کی اشتہار یوں کے خلاف کارروائیاں، تین اشتہار گرفتار

0

جہلم: جہلم پولیس کی اشتہار یوں کے خلاف کاروائیاں ، تین اشتہار گرفتار، شہریوں کا ڈی پی او جہلم کو خراج تحسین۔

جہلم پولیس نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او جہلم کی زیر نگرانی اشتہاریوں کے خلا ف کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے تین اشتہاریوں کو قابو کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عثمان عرف چین ولد شیخ محمد الیاس سکنہ باغ محلہ ، عظیم عرف لٹو ولد مبارک علی سکنہ باغ محلہ جبکہ سید طاہر عباس ولد سید عنایت حسین سکنہ علی پور چٹھہ تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ کو گرفتار کرنے کیلئے تھانہ سٹی کے محررطلعت محمود اور کانسٹیبل بلال روف پر مشتمل ٹیم نے بھر پور جدوجہد کے بعدگرفتار کرکے پابند حوالات کیا ۔

قانونی کاروائی کے بعد اشتہار یوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.