جہلم

اوور سپیڈ اور ون ویلنگ کے خلاف زور و شور کے ساتھ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ اوور سپیڈ اور ون ویلنگ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے نوعمر اور نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف زور و شور کے ساتھ مہم شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر اور نوعمر موٹر سائیکل سواروں کو ہرگز پٹرول نہ دیں اسی طرح عام موٹرسائیکل کی ساخت تبدیل کر کے اسے ون ویلنگ اور ریسنگ کے لیے تیار کرنے والے موٹر سائیکل مکینکس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اپنے دفتر میں پیٹرول پمپ مالکان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ یہ امر باعث افسوس ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے اور موٹر سائیکل کی تیز رفتاری کے باعث مہلک حادثات کا شکار ہو کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور اپنی جانیں ضائع کرنے والے نوجوان عمر بھر کے لیے اپنے والدین کے لئے صدمہ بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کو بے وقت موت سے بچانے اور ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپ مالکان اور موٹر سائیکل مکینک بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جان اللہ تعالی کی نعمت ہے اور اس کی حفاظت کر کہ ہم خود اپنے آپ اور دوسروں کو خطرے سے محفوظ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں جو آپ کے تعلق کا باعث ہے۔ انہوں نے پٹرول پمپ مالکان سے کہا کہ وہ کسی بھی نوعمر موٹر سائیکل سوار کو پٹرول ڈال دینے سے باز رہیں اور انہیں ہیلمٹ پہننے کا پابند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button