جہلماہم خبریں

جہلم میں 20 سالہ نوجوان کو قتل کرنے والا اوباش ریمبو نامی قاتل کھاریاں سے گرفتار

جہلم: دو روز قبل جہلم میں سرگودھا کے رہائشی بیس سالہ نوجوان کو قتل کرنے والا اوباش ریمبو نامی قاتل کھاریاں سے گرفتار، معمولی جھگڑے کے بعد محمد شریف عرف ریمبو نے سرگودھا کے رہائشی محمد عامر نامی نوجوان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں جہلم شہر پرانا پل نزد پرانا تھانہ صدر کے قریب مشین محلہ کے رہائشی محمد شریف ولد محمدیعقوب عرف ریمبو ساکن مشین محلہ جہلم اور سرگودھا کے رہائشی محمد عامر ولد ممتاز حسین سکنہ اسلم کالونی چک نمبر 71این ۔بی تحصیل وضلع سرگودھا کے درمیان تکرار ہوئی جس پر شریف عرف ریمبو نامی نوجوان نے محمد عامر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے دو روز کی کوشش کے بعد ملزم کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا،ایچ آئی یو سٹاف نے ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ملزم سے آلہ قتل چھرا بھی برآمد کر لیا ہے،ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔
جہلم کے عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی پر ڈی پی او جہلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم کو جلدسے جلد گرفتار کرنے کی ہدایات دی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button