جہلماہم خبریں

گھریلو گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، شہری سراپا احتجاج

جہلم: شہر و گردونواح میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی موجیں ، ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ، شہری سراپا احتجاج، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں بااثر ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والے مالکان نے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں ، اوگرا سے منظوری کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا۔جس کے باعث گھریلو گیس سلنڈرکی قیمت میں 60روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گیس کی قیمت 160روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے اگست کے مہینے میں ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلوکا اضافہ کیا گیا ہے۔گھریلو گیس سلنڈر جو کہ 12 کلو گرام ہو تا ہے تقریباً دوہزار روپے میں فروخت کیا جارہاہے جبکہ کمرشل سلنڈر جس میں 45کلوگرام گیس ہوتی ہے اس کی نئی قیمت4000روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے پر آٹو رکشہ ودیگر لوکل ٹرانسپورٹ کے مالکان منہ مانگا کرایہ وصول کر رہے ہیں اور پوش علاقے جہاں گیس کی قلت کے سبب شہریوں کو سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ گیس کے دام بڑھتے ہی رکشہ ڈرائیوروں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا بوجھ عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ، وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کوانتخابات سے قبل مقررہ کئے گئے نرخوں کے مطابق ایل پی جی گیس سلنڈر فراہم کی جائے تاکہ شہری نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے سے حکومتی ریلیف حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button