جہلماہم خبریں

آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں فیملی پلاننگ کاؤنٹرز تشکیل دے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضلع بھر میں فیملی پلاننگ کاؤنٹرز تشکیل دے جا رہے ہیں، یونین کونسل، تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح پر آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے ۔اسلامی تعلیمات کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے لئے 2تاڈھائی سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری اقدام ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر بابر ظہیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر عباس، سوشل ویلفیئر افسر واجد چوہدری، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، نمائندگان علماء کمیونٹی اور ضلع بھر سے دیگر افسران نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے جس کے روک تھام کے لئے محکمہ بہبود آبادی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پلاننگ کے تحت کام کرے ۔
انہوں نے سی ای ا وایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں اور مراکز صحت میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل ونقصانات بارے آگہی کے لئے بینرز آویزاں کرائیں جبکہ محکمہ بہبود آبادی پبلک مقامات اراضی ریکارڈ سنٹرز، نادرا آفس، ریلوے اسٹیشن، ڈومیسائل برانچ سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں محکمہ بہبودآبادی کے کاؤنٹرز قائم ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button