جہلم

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جہلم ٹول پلازہ پر پبلک سروس گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے

جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے جہلم ٹول پلازہ پر پبلک سروس گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے اور ڈرائیوروں کو فرسٹ ایڈ باکس بارے آگاہی فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملک مطلوب احمد نے فرسٹ ایڈ باکس جس میں فرسٹ ایڈ کا ضروری سامان موجود تھا پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورں میں تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو فرسٹ ایڈباکس کی افادیت سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کرکے زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو بچا یا جاسکتا ہے، ڈرائیورز حضرات میں اس بات کا احساس پیدا کرنا بھی ہے کہ دورانِ سفر ان کی گاڑی میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔

ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے بتایا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ایسی نمبر پلیٹس کو اتروایا جائے گا اور جرمانہ بھی کیا جا ئے گا اور ایسی پرائیویٹ گاڑیاں جو پولیس ایمرجنسی لائٹس کا استعمال کرتی ہیں ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ٹال پلازوں پر اسپیشل بریفنگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں جو بریفنگ کے ساتھ ساتھ فرسٹ ایڈ باکس کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے سے متعلق آگاہی بھی فراہم کریں گے تاکہ بوقت ضرورت وہ ان فرسٹ ایڈ باکس کو موثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button