پنڈدادنخان

عابد اشرف جوتانہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کیلئے سیاسی حوالے سے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ ملک گل حسن

چوہدری عابد اشرف جوتانہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے لیے سیاسی حوالے سے ایک مضبوط امیدوار ہیں جس کا اندازہ آپ ان کے والد محترم چوہدری اشرف جوتانہ مرحوم کی تحصیل پنڈدادنخان کے اندار قربانیاں و خدمات سے باخوبی واقف ہے جس طرح انھوں نے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے اپنے دروازے کھولے رکھے ۔

ان خیالات کا اظہار سماجی ورکر ملک گل حسن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اشرف جوتانہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری عابد جوتانہ نے بھی اس عمل کو بخوبی نبھایا جس کی مثال یہ ہے پورے حلقے کے اندر جوتانہ فیملی پر کسی قسم کی کوئی کرپشن کا الزام نہیں چوہدری عابد کی شخصیت باکردار بے باک اور نڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد اشرف جوتانہ کے ڈھیرے پر خواہ امیر ہو یا غریب ہو ان کو ایک ہی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ متعلقہ فرد کا کام پہلی ترجیح کیا جائے عابد جوتانہ نے تحصیل ناظمی کے دور میں بھی اپنی تحصیل کے لیے بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کی جس کی ضمانت تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے دلوں میں عابد جوتانہ کی محبت و خلوص سے لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد اشرف نے دورہ اقتدار میں نہ رہ کر بھی لوگوں کی امیدوں کو ٹھیس نہیں پہنچایا بلکہ عوام کے ساتھ ہمیشہ ملن جلن رکھا پورے حلقے کے اندر عوام کے ہر دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں سیاست دانوں میں یہ واحد شخصیت ہے جو تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو تحصیل پنڈدادنخان کے لیے واقف کر رکھا ہے یہ اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر تحصیل بھر کے عوام کی خدمت کرنا ان کا شیوہ رہا ہے ہمیں ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھ درد اور مسائل کو خود سمجھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close