چک نظام وکٹوریہ برج پل کھولنے کا جرم، 214 افراد کے خلاف مقدمہ درج

0

پنڈ دادنخان: چک نظام وکٹوریہ پل کھولنے کا جرم، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،14نامزد اور 200نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میانی میں مقدمہ درج ، گزشتہ روز سینکڑوں طالبعلموں نے پل پر موجود روکاوٹوں کو اکھاڑ پھینکا تھا اور پل کھول دیاتھا، سماجی رفاعی تنظیموں کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کی بھرپور مذمت ۔

تفصیلات کے مطابق چک نظام ریلوے پل کھولنے کی سزا، 14 نامزدہ اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف متعدد دفعات کے تحت تھانہ میانی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محکمہ ریلوے کے طرف سے دیئے گئے استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ اصغر نذیر چک سیداں کی قیادت میں شاہ زیب، وقاص، حسن رضا، نعیم، طارق، ساجد، وحید، عظمت، بلال، عرفان سید اللہ، علی احمد، دو سو نامعلوم افراد نے مسلح ہو کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے آئے اور چک نظام ریلوے پل ہرن پور کے مقام پر ریلوے لائن کو اکھٹارنا شروع کردیا اور پل کے دونوں گیٹ کھول دیئے۔ ریلوے کا 10 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے انکے خلاف کارروائی کی جائے جس پر تھانہ میانی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضع رہے کہ دو روز سینکڑوں طالب علموں نے روکاوٹیں ہٹا کر وکٹوریہ برج چک نظام کے مقام پر کھول دیا تھا جس کو بعد میں ریلوے حکام نے پولیس کی مدد سے دوبارہ پل بند کر دیا جس پر گزشتہ روز سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے چک نظام کے مقام پر ٹرین کو روکاوٹیں کھڑی کر کے روک دیا تھا جو بھیرہ، پنڈدادنخان، ملکوال، میانی کی مقامی انتظامیہ نے ریلوے احکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد پل دوبارہ کھولا۔

سماجی رفاعی تنظیموں نے تھانہ میانی میں درج مقدمہ کی بھر پور مذمت کرتے کہا کہ ریلوے ایسے جھوٹے اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کر کے لوگوں کو نہ ڈراے ایسی انتقامی کاروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.