جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا کے وار تھمنے لگے، صرف ایک مریض ہسپتال میں زیر علاج، مزید کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا

جہلم: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اس وقت ضلع بھر میں 13کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 93733 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2352 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ آج مزید 5کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے، اب تک کل 2271کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 32572 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 871 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.75 ہے۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2690 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 62419 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button