پنڈدادنخاناہم خبریں

وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کا آغاز 26 دسمبر سے پنڈدادنخان سے کریں گے، فیصل چوہدری

پنڈدادنخان: وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز 26دسمبر کو دن بارہ بجے شہیدوں غازیوں مجاہدوں کی سرزمین پنڈدادنخان البیرونی گراونڈ سے کریں گے، عمران خان رابطہ مہم کے دوران جلالپور شریف تا خوشاب نہر سمیت چند میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اپنی رابطہ مہم کا آغاز تحصیل پنڈدادنخان سے کرنا پورے حلقے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پنڈدادنخان آمد پر والہانہ تاریخی استقبال کریں گے، ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان میں مثالی ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے اور ضلع جہلم کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم 60 سالوں سے تعمیروترقی کے سفر سے محروم ہے، اب موجودہ حکومت اس ضلع کی محرومیوں کا ازالہ کر کے میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک مثالی ضلع بنائیں گیا۔ پی ٹی آئی کر ورکر اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کرنے کے لیے بھرپور تیاریوں کے ساتھ استقبال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button