جہلمتارکین وطناہم خبریں

جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کونسلر جاوید اقبال پرسٹن کی تاریخ کے پہلے مسلمان میئر منتخب

مانچسٹر/جہلم: برطانیہ کے علاقے نارتھ ویسٹ میں واقع سرسبز و شاداب علاقے پرسٹن ٹاؤن میں69 سالہ پہلے مسلمان پاکستانی نژاد برطانوی شہری کونسلر جاوید اقبال مئیر منتخب ہوگئے۔

جاوید اقبال گزشتہ چودہ برس سے مقامی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور 26 سال سے مقامی مجسٹریٹ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر چوتھی بار کونسلر منتخب ہوئے تھے اور برٹش فوج میں رضاکارانہ خدمات بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ پرسٹن کی تاریخ میں پہلی بارمسلمان میئر منتخب ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ کونسلر جاوید اقبال کے خاندان کا تعلق پاکستان کے ضلع جہلم سے ہے، پچھلی پانچ دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔

میئرآف پرسٹن کونسلر جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، جب سے برطانیہ آیا ہوں اس ملک کو بھی اپنا سمجھ کر خدمت کی اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ معاشرے کا اچھا شہری بنایا تاکہ وہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کریں، ساتھ میں انہیں مادر وطن پاکستان کے بارے میں مکمل معلومات بھی فراہم کرنے کے ساتھ انہیں وہاں پر لے کر بھی گیا تاکہ آباؤ اجداد کی سرزمین سے انکا تعلق برقرار رہے۔

ان کا کہنا تھا میری بھرپور کوشش ہو گی کہ تمام کمیونٹی کے ساتھ یکساں سلوک کروں اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود اور خیراتی تنظیموں کے کاموں میں بحیثیت میئر اپنا کردار اچھے طریقے سے ادا کروں اس بارے مجھے کمیونٹی کی مدد چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button