پنڈدانخان سے لِلہ جانے والی انتہائی مصروف اور اہم سڑک تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

0

کھیوڑہ: پنڈدانخان سے لِلہ جانے والی انتہائی مصروف اور اہم سڑک محکمانہ عدم دلچسپی کے سبب تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی،کوڑہ چوران،گول پور،بھیلووال اور سروبہ تک بنے پل انتہائی خستہ حال ہوچکے ہیں جبکہ برساتی نالوں پر بننے والی پلیاں نامکمل حالت میں اب تک درجنوںحادثات کا سبب بن چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سے لِلہ موٹروے انٹر چینج تک جانے والی سڑک عرصہ دراز سے محکمہ ہائی وے کی عدم توجہ کی وجہ سے انتہائی خطر ناک ہو چکی ہے۔

تحصیل پنڈدانخان کو موٹر وے سے ملانے والی اس انتہائی مصروف اور اہم سڑک پر موجود تین بڑے پل اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں جبکہ دو برساتی نالوں پر ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کے درمیان میں ایک فٹ چوڑا اور دس فٹ لمبا شگاف بنا ہوا ہے جس میں گاڑیوں کے ٹائر پھنسنے سے ہوئے والے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پلوں پر جگہ جگہ موجود گڑوں کے گرد پتھر رکھ کر نشاندہی کر رکھی ہے سٹرک کا پچاس فیصد حصہ مکمل طور پر غا ئب ہو چکا ہے ،بیس کلومیٹر کی اس اہم سڑک پر جگہ جگہ کئی کئی فٹ لمبے اور گہرے گڑے بن چکے ہیں برساتی نالوں کے نامناسب انتظامات کیوجہ سے نشیبی علاقے کی سڑک پر پانی کھڑا رہتا ہے ، جبکہ پل اورپلیاں بھی انتہائی خطر ناک حالت میں مسلسل ہیوی ٹریفک کے استعمال میں ہے۔

مقامی سیاسی نمائندوں سمیت متعلقہ ذمہ دار محکموں کی غفلت کے سبب عام عوام کو انتہائی دشواری اور حادثات کی صورت میں جانی ومالی نقصا ن کا سامنا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور مقامی ایم پی اے حاجی ناصر لِلہ سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے اس سے قبل کوئی بڑا حادثہ ہو ہنگامی بنیادوں پر اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.