سرکاری سکولوں میں پانچویں اور آٹھویں جماعت میں کامیابی کی شرح نجی سکولوں سے زیادہ رہی، سید مظہر اقبال

0

سوہاوہ: سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال شاہ نے بتایا ہے کہ پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ نتائج کی روشنی میں ضلع جہلم کے سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت میں کامیابی کی شرح 95.04 فیصد رہا جبکہ جہلم کے نجی سکولوں کے نتائج میں کامیابی کی شرح 93.47 فیصد رہی۔

سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ آٹھویں کے سالانہ امتحان کے نتائج کے مطابق سرکاری سکولوں میں کامیابی کی شرح96.74 جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں کامیابی کی شرح 94.71 رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانچویں جماعت میں اول پوزیشن ہولڈر طالب علم شانزے زیشان کیانی نے حاصل کی اور آٹھویں جماعت کے نتائج میں پہلی پوزیشن علینا اقبال نے حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.